اسلام آباد(نیوز ڈیسک)محرم الحرام میں امن و امان کے قیام کے حوالے سے پنجاب میں ڈبل سواری پر پابندی لگا دی گئی ۔9اور10محرم کو پنجاب بھر میں دفعہ 144نافذ رہے گی اور ڈبل سواری پر مکمل پابندی لگا دی گئی ہے ۔خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔دریں اثنا جڑواں شہروں سمیت لاہور،ملتان ،فیصل آباد میں یوم عاشور پر موبائل فون کی سروس بھی بند کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے ۔حتمی نوٹیفکیشن وزارت داخلہ جاری کرے گی۔