اسلام آباد(نیوز ڈیسک )چہرے پر خوش گوار مسکراہٹ سجائے رکھنے سے انسان کی شخصیت میں سحر انگیز کشش تو پید اہوتی ہی ہے لیکن ساتھ ہی اس میں لبمی عمر کا راز بھی پوشیدہ ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ خوش مزاجی اور مسکراہٹ سے انسان کی صحت پر نہایت مفید اثرات مرتب ہوتے ہیں اور ایسے افراد جو ہر حال میں مسکراتے رہتے ہیں وہ مالی تنگدستی ، صحت کی خرابی اور گھریلو معاملات میں خرابی کے باوجود دیگر افراد کے مقابلے میں زیادہ عمر پاتے ہیں۔ یونیورسٹی آف کیرولینا کے سائنسدانوں نے 30 سال کے عرصے پر محیط اپنی تحقیق کے دوران 30 ہزار سے زائد افراد سے سوالات کیے جن میں ان سے پوچھا گیا کہ آپ اپنے موجودہ حالات کے بارے میں کیا کہتے ہیں، آیا آپ بہت خوش ہیں؟۔۔ یا زندگی قدرے خوشگوار گزررہی ہے ؟۔۔۔یا پھر آپ اپنے حالات پر دکھی اور ناخوش ہیں۔۔۔۔؟
تحقیق کے دوران مرنے والے افراد کی اموات کے ریکارڈ کا بھی تجزیہ کیا گیا جس میں انکشاف ہوا کہ ایسے افراد جو ناخوش اور دکھی رہتے ہیں ان کی زندگی کم ہونے کے امکانات ہنستے مسکراتے اور خوش مزاج افراد کے مقابلے میں 14 فیصد بڑھ جاتے ہیں۔ محققین کا کہنا ہے کہ ماہرین معاشیات طویل عمر کے لیے معاشی تحفظ جب کہ کرمنالوجسٹ پر تحفظ اور تشدد سے پاک زندگی اور ڈاکٹر صحت مندانہ زندگی کو اہم قرار دیتے ہیں لیکن خوشی جیسے اہم عنصر کو نظر انداز کردیا جاتا ہے۔لمبی عمر اور خوشی میں تعلق کی وضاحت کرتے ہوئے ماہرین کا کہنا ہے کہ خوش رہنے والے افراد میں خود کو درپیش مشکلات سے نمٹنے کی صلاحیت زیادہ ہوتی ہے اور ان کا حقلہ احباب بھی وسیع ہوتا ہے جس کی وجہ سے نہ صرف انہیں اپنے دکھ درد بانٹنے میں آسانی ہوتی ہے بلکہ دوست احباب کی وجہ سے مشکلات سے باہر آنے میں بھی مدد ملتی ہے۔ پرکشش آمدنی،جرائم سے پاک ماحول اور بنیادی صحت کی سہولتوں کی فراہمی سے یقیناً تحفظ اور تندرستی حاصل ہوتی ہے تاہم یہ چیزیں انسان کو خوش رکھنے کی ضمانت نہیں۔
امریکا کی لوما لنڈا یونی ورسٹی کی تحقیق کے مطابق ہنسنے کی عادت جسم میں تناو¿ پیدا کرنے والے ہارمون کے نقصانات کو کم کر دیتی ہے، ڈاکٹر لی برک کا کہنا ہے کہ آپ جتنے کم تناﺅ کا شکار ہوتے ہیں اتنا ہی آپ کی یاداشت کے لیے بہتر ہوتا ہے اور ہنسنا دماغ میں اینڈورفینز اور ڈوفامائن جیسے کیمیکل ہارمونز کا اخراج بڑھاتا ہے جو مسرت اور دیگر مثبت جذبات کا سبب بنتے ہیں اس لئے لوگوں کو ہنستے مسکراتے رہنا چاہیئے کیونکہ یہ تناو¿ یا ڈپریشن کے شکار افراد کے لیے نفسیاتی تھراپی سے زیادہ مفید ثابت ہوتا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ حکومتوں کو عوام کی معاشی ترقی، طرز زندگی میں بہتری اور بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کے ساتھ ایسے اقدامات بھی کرنے چاہئیں جس سے انہیں خوشی اور اطمینان حاصل ہو اور اس کے لیے ضروری ہے کہ لوگوں کو ایک دوسرے کے قریب لایا جائے، سماجی سرگرمیوں کو بڑھایا جائے اور شہروں کی خوبصورتی اور سبزے میں اضافہ کیا جائے، اس طرح کے مزید اقدامات سے لوگوں کو ذہنی تناو¿ سے نجات دلا کر ایک پرسکون اور خوشگوار زندگی گزارنے کی راہ پر گامزن کیا جاسکتا ہے۔
لمبی عمر کے خواہشمند لوگ بس آج سے یہ کام کرنا شروع کردیں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں
-
محکمہ موسمیات نے پہلے روزے سے متعلق پیشگوئی کر دی
-
بابراعظم اور شاہین آفریدی کی چھٹی
-
لاہور میں رشتہ دکھانے کے بہانے 2 سگی بہنوں کو 3 ملزمان نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
-
اپنی رجسٹرڈ سمز کی تعداد کیسے معلوم کریں؟ پی ٹی اے نے طریقہ بتا دیا
-
سعودی عرب : وزٹ ویزے پر آنے والوں کیلئے بڑی خبر
-
انجینئر محمد علی مرزا پر اکیڈمی میں حملہ
-
،ویلنٹائن ڈے کے روز کار سے نوجوان جوڑے کی لاشیں پراسرار حالت میں برآمد
-
محکمہ موسمیات کی مغربی لہر کے زیر اثر گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
-
شاہد آفریدی اپنے داماد شاہین آفریدی پر شدید برہم
-
لاہور میں خاتون کو ہراساں کرنے والے رکشہ ڈرائیورکے نیفے میں پستول چل گیا
-
پاکستان کے خلاف جیت کے باوجود بھارتی کھلاڑی آپس میں لڑ پڑے، ویڈیو وائرل
-
پاکستانی کرکٹ ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈکپ کی تاریخ کا انوکھا ریکارڈ بنا ڈالا
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں حیران کن کمی



















































