پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

امریکا سے اسٹریٹجک استحکام سمیت پاک بھارت کشیدگی پر بھی بات ہو گی، سیکریٹری خارجہ

datetime 20  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (نیوزڈیسک)امریکا سے اسٹریٹجک استحکام سمیت پاک بھارت کشیدگی پر بھی بات ہو گی،سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے دورہ امریکا میں تجارت اورسرمایہ کاری بڑھانے سمیت اسٹریٹجک استحکام پربات ہو گی جب کہ اس دوران پاک بھارت کشیدگی کا معاملہ بھی اٹھایا جائے گا۔واشنگٹن میں پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف کا دورہ امریکا انتہائی اہمیت کا حامل ہے، ہم امریکا سے عوامی سطح پر تعلقات چاہتے ہیں، حکومت توانائی سمیت اقتصادی شعبوں میں بہت کام کررہی ہے اور پاکستان میں میکرو اکنامک استحکام بڑھا ہے جب کہ ہم چاہیں گے 2 سال میں حکومت نے جوکام کیے وہ امریکی حکومت کو بتائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جوہری صلاحیت پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا جب کہ پاکستان میں ایٹمی سیفٹی سے متعلق کوئی حادثہ نہیں ہوا اور ایٹمی سیکیورٹی کے لیے پاکستان کے اقدامات کی پوری دنیا معترف ہے۔اعزاز چوہدری کا کہنا تھا کہ اقتصادیات اور دیگر شعبوں میں امریکی شراکت بہت ضروری ہے جب کہ امریکی حکام سے ملاقاتوں میں تجارت اورسرمایہ کاری بڑھانے سمیت اسٹریٹجک استحکام اور پاک بھارت کشیدگی کے معاملے پر بھی بات ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ پاک بھارت تعلقات معمول پر لانے کیلیے مذاکرات ہی واحد راستہ ہیں جب کہ جنوبی ایشیا میں امریکا، پاکستان اور بھارت سے متعلق متوازن رویہ رکھے۔سیکریٹری خارجہ نے کہا کہ پاکستان کی فورسز ملک میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن میں مصروف ہیں، دہشت گردوں کے خاتمے تک آپریشن ضرب عضب جاری رہے گا اور حالات بہتر ہونے سے بیرونی سرمایہ کاروں کا پاکستان پر اعتماد بڑھا ہے جب کہ ایسے میں پاکستان بھارت سے کنٹرول لائن پر کشیدگی کیوں بڑھائے گا تاہم بھارت اقوام متحدہ کے مبصر گروپ کو کنٹرول لائن پر کام نہیں کرنے دیتا۔ اعزاز چوہدری کا کہنا تھا کہ افغانستان سے مفاہمت کا عمل خطے میں امن کا باعث بن سکتا ہے جب کہ مفاہمت کا عمل بڑھا کر ہی افغانستان میں پائیدار امن لایا جا سکتا ہے۔



کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…