جمعرات‬‮ ، 27 اگست‬‮ 2026 

دورہ امریکہ ،نوازشریف کا دوٹوک اعلان

datetime 19  اکتوبر‬‮  2015 |

لندن (نیوزدیسک)وزیراعظم محمد نواز شریف نے واضح کیا ہے کہ دورہ امریکہ کے دور ان قومی مفادات پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا . پاکستانی مفادات کی ہمیشہ حفاظت کرینگے .اوکاڑہ میں پی ٹی آئی کے امیدوار کی ضمانت ضبط ہوگئی ہے . کچھ تو سبق سیکھ لیں . سیاستدانوں کو عوام کے سامنے ذمہ دار کر دار ادا کر نا چاہیے .ہر مرحلے پر دھاندلی کا شور مچا نا سیاسی پختگی نہیں ہے .انشاءاللہ 2018تک پاکستان سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کرینگے.ک چین راہداری منصوبے پر کوئی دباےونہیں ، اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے پاک چین راہداری کے منصوبے بروقت مکمل ہونگے، اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق ملنا چاہیے ، بھارت کی پاکستان میں مداخلت کے ٹھوس ثبوت اقوام متحدہ کو دیئے ہیں۔ لندن میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف نے کہاکہ افغانستان کا امن خطے کے امن کےلئے بہت ضروری ہے۔پاک امریکہ سٹریٹجک تعلقات کے حوالے سے سوال پر وزیر اعظم نے کہاکہ قومی مفادات پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا ہم قومی مفادات ہمیشہ حفاظت کرینگے اس حوالے سے میرا تفصیلی بیان شائع ہو چکا ہے۔سیاستدانوں کو عوام کے سامنے ذمہ دار کر دار ادا کر نا چاہیے .ہر مرحلے پر دھاندلی کا شور مچا نا سیاسی پختگی نہیں ہے انہوںنے کہاکہ دھاندلی کا شور مچانے کے بعد کمیشن بنایا گیا اور اس کے بعد کمیشن کا فیصلہ آگیا ہے انہوںنے کہاکہ حلقہ این اے 122 کے فیصلے کے بعد ہم نے سٹے نہیں لیا اور الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے ضمنی انتخابات کے نتائج سامنے آگئے ہیں این اے 122میں سردار ایاز صادق جیتے ہیں انہوںنے پی ٹی آئی کا نام لئے بغیر کہاکہ اوکاڑہ میں ان کی ضمانت ضبط ہوگئی ہے اس کے بعد تو کچھ سبق سیکھیں دھاندلی .دھاندلی کا الزام لگانا میچور سیاست نہیں اور نہ ہی یہ اچھی روایت ہے انہوںنے کہاکہ ملک میں اچھی سیاست کےلئے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن)نے میثاق جمہوریت پر دستخط کئے اور کہا پاکستان میں میچور سیاست ہوگی مجھے دھاندلی کا الزام لگانے والوں کی سیاست پر افسوس ہوتا ہے۔امریکی دبا? پر ایٹمی پروگرام کو محدود کرنے سے متعلق افواہوں کے بارے میں سوال کے جواب میں وزیر اعظم نواز شریف نے کہاکہ 1998میں جب پاکستان نے ایٹمی دھماکے کئے تو اس وقت بھی ہماری حکومت تھی ہم قومی مفادات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ انشاءللہ 2018تک پاکستان سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کرینگے۔پاک چین راہداری منصوبے پر عالمی دباﺅ کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا کہ پاک چین راہداری کے منصوبوں پر کام شروع ہوچکا ہے اور وہ برقت مکمل ہونگے مجھے کسی قسم کا کوئی دباﺅ سننے میں نہیں آیا۔اوورسیز پاکستانیوں کے حوالے سے کئے گئے سوال پر وزیر اعظم نے کہاکہ غیر ممالک میں رہنے والے پاکستانیوں کو ووٹ کا حق ملنا چاہیے۔بھارت کی جانب سے پاکستان میں مداخلت کے حوالے سے سوال پر وزیر اعظم نواز شریف نے کہاکہ بھارت کی پاکستان میں مداخلت کے ٹھوس ثبوت اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو پہلے ہی پیش کر چکے ہیں اور انہوںنے کہاکہ جہاں پہنچانے تھے وہ پہنچا دیئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…