بیجنگ (نیوزڈیسک) پاکستان اورچین کے درمیان سب سے بڑا دفاعی معاہدہ حتمی مراحل میں- پاکستان اور چین کے درمیان 8 سب میرین کی خریداری سے متعلق بات چیت حتمی مراحل میں ہے۔وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے عالمی برادری پر مقبوضہ کشمیر اور فلسطین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور ریاستی دہشت گردی کا نوٹس لینے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام عالم تنازعات کے بنیادی اسباب دور کرنے میں ناکام ہو گئی ہیں۔ پاکستان ہر قسم کی دہشتگردی کی مذمت کرتا ہے، انتہاپسند عناصر معاشرے میں موجود اختلاف رائے سے فائدہ اٹھاتے ہیں، آپریشن ضرب عضب میں پاکستان نے افغانستان میں اتحادی فوج کی کامیابیوں سے زیادہ کامیابیاں حاصل کی ہیں، قبائلی علاقوں سے یغور عسکریت پسندوں کا خاتمہ کر دیا گیا، ایسٹ ترکستان موومنٹ کیخلاف کارروائیاں چین کیساتھ ملکر کی ہیں۔ خطے میں امن و استحکام سے ہی اقتصادی راہداری جیسے منصوبوں کے حقیقی فوائد سامنے آ سکتے ہیں، پاکستان اور چین کے درمیان 8 سب میرین کی خریداری سے متعلق بات چیت حتمی مراحل میں ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بیجنگ میں ژیانگ شین سکیورٹی فورم سے خطاب اور پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ جنگجووں کی تھوڑی سی تعداد قبائلی علاقوں میں سکیورٹی فورسز کے خلاف سرگرم تھی لیکن اب میرے خیال میں وہاں کوئی یغور جنگجو موجود نہیں۔ پاک فوج کی کارروائیوں میں وہ سارے شدت پسند مارے گئے اور اگر کوئی باقی بچا بھی ہے تو وہ علاقہ چھوڑ گیا ہے ہم دہشت گردوں کو کسی صورت واپس نہیں آنے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایسٹ ترکستان موومنٹ کے خلاف پاکستان اور چین نے مل کر کارروائیاں کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شدت پسند گروپوں کا خاتمہ پاکستان کے اپنے بھی مفاد میں ہے۔ہم کسی کو اپنی سرزمین پڑوسی ملکوں کیخلاف استعمال نہیں کرنے دینگے، دہشت گردوں کا خاتمہ چین اور خطے کے دوسرے ملکوں کے بھی مفاد میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کیخلاف کارروائیوں سے م