لاہور(نیوزڈیسک)وزیرا عظم محمد نواز شریف امریکی صدر اوباما سے ملاقات کے دوران انہیں ان کی والدہ کی پاکستان میں قیام کی تصاویر تحفے میں دیں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم نوازشریف 22اکتوبرکوامریکی صدراوباماسے وائٹ ہاس میں ملاقات کریں گے اور اس موقع پر وہ انہیں ان کی والدہ کی پاکستان میں قیام کی یاد گار تصاویر کی البمبھی پیش کریں گے۔