پیر‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2026 

ترنول سے گدھے کا گوشت ملنے کا معاملہ،گوشت کہاں کہاںسپلائی کیا جاتا تھا؟

datetime 28  جولائی  2025 |

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد کے تھاناسنگجانی کی حدود سے گدھے کا گوشت ملنے کے معاملے پر مزید پشرفت ہوئی ہے۔ذرائع کے مطابق ترنول کے علاقے میں گدھوں کے گوشت کیلئے سلاٹرہاؤس بنایا گیا تھا اور غیر ملکی باشندوں نے سلاٹر ہاؤس ایک مقامی شخص کے ساتھ مل کربنایا۔ذرائع نے بتایاکہ سلاٹر ہاؤس میں گدھے ذبح کر کے گوشت کولڈ اسٹوریج میں رکھا جاتا تھا، گوشت کا ایک حصہ پاکستان میں غیر ملکی باشندوں کو بھجوایا جاتا تھا اورگدھے کی کھالیں اور گوشت بیرون ملک بھی سپلائی کیا جاتا تھا۔

ذرائع کے مطابق گدھوں کو ذبح کرنے کیلئے قصائی بھی بیرون ملک سے بلوایا گیا تھا اور گدھے کے گوشت کیلئے سلاٹر ہاؤس چلانے والے 2 غیر ملکی گرفتار ہیں، سلاٹرہاؤس سے 14 گدھوں کی باقیات اور45 گدھے زندہ برآمدکیے گئے۔ذرائع کے مطابق گدھوں کے گوشت کی مقامی مارکیٹوں میں سپلائی کے شواہدنہیں ملے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد فوڈ اتھارٹی نے ترنول میں چھاپہ مار کر 50 سے زائد گدھے اور 25 من گوشت برآمدکیا تھا۔اب موقع پر موجود غیر ملکی شہری کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ ترجمان اتھارٹی نے بتایاکہ گدھے کے گوشت کی ترسیل سے متعلق تحقیقات جاری ہیں اور گدھے کے گوشت کی سپلائی میں ملوث مقامی افراد کا سراغ لگایا جا رہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



2076ء


آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…