اسلام آباد(آن لائن) پیپلز پارٹی شہید بھٹو گروپ نے پیپلز پارٹی کے بانی سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹوکے حقیقی ورثاءفاطمہ بھٹو اور ذوالفقارجونیئر کو عملی سیاست میں اتار نے کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق پی پی شہید بھٹو گروپ نے پیپلز پارٹی کے ناراض جیالوں کو اپنے ساتھ ملانے اور سیاسی میدان میں کامیابی حاصل کرنے کیلئے حکمت عملی وضع کر لی ہے۔ فاطمہ بھٹو اور ذوالفقار جونیئر کو 2016 ءمیں میدان سیاست میں اتارے جانے کا امکان ہے۔