اسلام آباد،نئی دہلی(آن لائن)پاکستان کی شیو سینا کی جانب سے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ بھارت پی سی بی کے پاکستانی وفد کو فول پروف سکیورٹی فراہم کرے۔ پاکستان نے پی سی بی حکام سے اجلاس کے تناظر میں بی سی سی آئی کے دفتر پر ہونیوالے انتہا پسند حملے کا نوٹس لے لیا ہے۔دفتر خارجہ نے بھارت میں موجود پاکستانی سفارتخانے سے شیو سینا کے حملے کے واقعے کی رپورٹ طلب کر تے ہوئے کھیل ،فنکاروں اور ادیبوں پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ دفتر خارجہ نے بھارتی دفتر خارجہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پاکستانی وفد کی فول پروف سکیورٹی فراہم کیا جائے۔پاکستانی دفتر خارجہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ شہر یار خان کو جنونی ہندوﺅں سے خطرہ ہے۔جان کے خطرے کی پیش نظر پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے چیئرمین پی سی بی کووفد کے ہمراہ فوری طور پرنئی دہلی ہائی کمیشن میں بلا لیا ہے اور امکان ہے کہ وہ شام چھ بجے کی فلائٹ سے دہلی جائیں گے۔