سری نگر(نیوز ڈیسک)مقبوضہ کشمیر میں ٹرک ڈرائیور کی شہادت کے خلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال جاری ہے۔ حریت رہنماؤں اور تاجر تنظیموں نے ٹرک ڈرائیور کی ہلاکت اور بھارتی ظلم و ستم کے خلاف ہڑتال کی کال دی تھی۔وادی بھر میں تجاتی مراکز بند ہیں جبکہ سڑکوں پر بھی ٹریفک نہ ہونے کے برابر ہے۔ نو اکتوبر کو ضلع اودھم پور میں جنونی ہندؤوں نے ٹرک ڈرائیور پر شدید تشدد کر کے زخمی کیا تھا۔کٹھ پتلی حکومت نے متعدد حریت رہنماؤں کو گھر میں نظر بند کر دیا ہے۔