اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

پنجاب میں دھند کے ڈیرے ،ملک بھر میں سردی کی شدت میں اضافہ

datetime 29  دسمبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد۔۔۔۔ملک بھر میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے جبکہ بارش نہ ہونے کی وجہ سے پنجاب میں دھند نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں جس کی وجہ سے معمولات زندگی شدید متاثر ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں سب سے زیادہ سردی اسکردو میں رہی جہاں کم سے کم درجہ حرارت منفی 11 ریکارڈ کیا گیا، استور میں منفی 10، گلگت، ہنزہ اور قلات میں منفی 7، گوپس ،پاراچنار اور کوئٹہ میں منفی 6 ڈگری سینٹی گریڈ، دیر اور کالام میں درجہ حرارت منفی 4، دالبندین اور راولاکوٹ میں درجہ حرارت منفی 3 جبکہ مالم جبہ اور بنوں میں منفی 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔بارش نہ ہونے کی وجہ سے پنجاب کے اکثر جبکہ خیبر پختونخوا اور سندھ کے بعض علاقے دھند کی لپیٹ میں ہیں، جڑواں شہروں راولپنڈی ، اسلام آباد میں خشک اور سرد موسم کے باعث زندگی منجمد ہے جبکہ مضافاتی علاقوں میں دھند کا راج ہے، لاہور شہر سے ملحقہ مضافاتی علاقے شدید دھند کی زد میں ہونے کی وجہ سے گلیوں، بازاروں اور سڑکوں پر دھند کی چادر تنی ہوئی ہے جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کے علاوہ پیدل چلنے والوں کو بھی مشکلات کا سامنا ہے۔ دھند کے باعث موٹر وے پر بھاری ٹریفک کی آمدورفت معطل کردی گئی ہے تاہم چھوٹی گاڑیوں کو قافلوں کی صورت روانہ کیا جا رہا ہے، موٹر وے پولیس نے خبردار کیا ہے کہ شہری موٹر وے پر غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔دھند کی وجہ سے لاہور اور ملتان ایئرپورٹس پر ملکی اور بین الاقوامی درجنوں پروازوں کا شیڈول شدید متاثر ہوا ہے۔ جس کی وجہ سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ موسم کی صورت حال کو دیکھتے ہوئے پی آئی اے کے ترجمان دھند کے باعث پی آئی اے کی پروازیں تاخیر کا شکار ہیں، اس لئے مسافر ایئرپورٹ آنے سے پہلے فون کرکے صحیح صورت حال معملوم کرنے کے بعد ہی ایئرپورٹ آئیں۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے دھند کا سلسلہ جنوری کے وسط تک جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھرمیں موسم خشک اور شدید سرد رہیگا۔ گوجرانوالہ، سرگودھا، راولپنڈی، پشاور، لاہور، فیصل آباد، ملتان میں دھند کی شدت میں اضافیکا امکان ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…