جمعرات‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2026 

شیفالی جری والا کی موت کی پیشگوئی کردی گئی تھی

datetime 7  جولائی  2025 |

ممبئی (این این آئی)کیا ایک نجومی نے شیفالی جری والا کی موت کی پیشگوئی کی تھی؟ اس حوالے سے ایک پرانے ویڈیو کلپ نے مداحوں کو چونکا دیا ہے۔بالی ووڈ اداکارہ شیفالی جری والا کی اچانک موت کے بعد ایک پرانا پوڈکاسٹ کلپ دوبارہ منظرِ عام پر آیا ہے، جس میں ان کی موت سے متعلق ایک خوفناک پیشگوئی کی گئی تھی۔یہ کلپ اگست 2024ء کے Abra Ka Dabra Show کا ہے، جس میں میزبان پارس چھابڑا شیفالی جری والا کے زائچے (birth chart) کا تجزیہ کر رہے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ چاند، عطارد (Mercury) اور کیتو کی آٹھویں گھر میں موجودگی اچانک نقصانات، پوشیدہ سچائیوں اور حتیٰ کہ ناگہانی موت کی طرف اشارہ کرتی ہے۔پارس نے خاص طور پر چاند اور کیتو کے امتزاج کو ایک نیک شگون قرار نہیں دیا اور کہا کہ یہ ذہنی دباؤ اور اعصابی نظام کی خرابی کا باعث بن سکتا ہے۔اسی پوڈکاسٹ میں شیفالی جری والا نے انکشاف کیا تھا کہ وہ بچپن میں مرگی (epilepsy) کا شکار تھیں، لیکن گزشتہ 20 سال سے صحت مند زندگی گزار رہی تھیں، جس کا کریڈٹ انہوں نے یوگا، مراقبہ اور نظم و ضبط کو دیا۔27 جون 2025ء کو 42 سالہ شیفالی جری والا ممبئی میں اپنی رہائش گاہ پر اچانک بے ہوش ہو کر گر گئی تھیں اور اسپتال لے جاتے ہوئے دم توڑ گئی تھیں، ڈاکٹروں نے اسپتال پہنچنے پر ان کی موت کی تصدیق کردی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…