جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

بھارت کیساتھ کشیدگی ، پاکستان کا دفاعی صلاحیت میں اضافے کا بڑا فیصلہ

datetime 2  جولائی  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بھارت کے خلاف حالیہ کامیابی کے بعد پاکستان نے اپنے دفاعی نظام کو مزید مضبوط بنانے کے لیے ایک اہم پیشرفت کی ہے۔ وفاقی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ مخصوص دفاعی مقاصد کے لیے استعمال شدہ گاڑیوں کی عارضی درآمد کی اجازت دی جائے گی۔ذرائع کے مطابق، وفاقی کابینہ نے اس اقدام کی منظوری دے دی ہے اور اس کے تحت امپورٹ پالیسی آرڈر 2022 میں ترمیم کر دی گئی ہے۔ ترمیم کے مطابق یہ اجازت صرف منتخب اداروں کو دی جائے گی اور وہ بھی صرف ری-ایکسپورٹ (دوبارہ برآمد) کے مقصد سے۔

یہ سہولت ان اداروں کے لیے مخصوص ہوگی جو دفاعی پیداوار سے وابستہ ہیں اور حکومت کی ملکیت میں کام کر رہے ہیں، بشمول ان کے تجارتی ذیلی ادارے۔ اسی طرح، فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے ایکسپورٹ فیسلیٹیشن سپورٹ اسکیم میں رجسٹرڈ ادارے بھی اس سہولت سے مستفید ہو سکیں گے۔ذرائع نے یہ بھی واضح کیا کہ ان گاڑیوں کی درآمد کے لیے وزارتِ دفاعی پیداوار اور وزارتِ داخلہ سے این او سی (NOC) حاصل کرنا لازم ہوگا۔ اجازت صرف گاڑیوں یا ان کے چیسس کی درآمد تک محدود رکھی گئی ہے۔یہ فیصلہ پاکستان کی دفاعی تیاری کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے، تاکہ خطے میں سکیورٹی کے تقاضوں کو بہتر طور پر پورا کیا جا سکے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…