ہفتہ‬‮ ، 20 ستمبر‬‮ 2025 

سلمان خان کی رومانیہ کی ٹی وی سلیبرٹی للیاوینتر کیساتھ منگنی کی اطلاعات

datetime 18  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) جب بھی بالی ووڈداکار سلمان خان کا ذکرہوتو ایک بات کا جواب دینا مشکل ہوتاہے کہ وہ شادی کب کریں گے کیونکہ کئی سالوں سے سلمان خان کے غیرملکی اداکاراﺅں اور معروف خواتین سے معاشقے کی خبریں آتی رہتی ہیں لیکن کچھ بھی مستقل نہیں ہوتا،شادی ایک ایسی چیز ہے جس سے اداکاربھاگناچاہتے ہیں۔ آن لائن اطلاعات کے مطابق جب دوسال قبل سلمان خان کی رومانیہ کی ٹی وی سلیبرٹی للیا وینتر کیساتھ ملاقاتوں کی افواہیں گردش کرنے لگیں تو ہرکوئی حیران تھا اورکہاجارہاتھاکہ سلمان خان اب سنجیدہ ہیں اور بعد میں دونوں کو کئی مقامات پر اکٹھے بھی دیکھاگیا۔ یہ افواہیں بھی ہیں کہ سلمان خان نے اپنے خاندان پر واضح کیاہے کہ ارپیتاکی شادی کے موقع پر للیا سے اداکار کی دوستی تھی تاہم اس کی مصدقہ ذرائع سے تصدیق نہیں ہوسکی۔رومانیہ کی اس حسینہ کوسلمان خان کے خاندان اور پارٹیز کی کچھ تصاویر میں بھی دیکھاگیا، سلمان خان کی فلم بجرنگی بھائی جان کی فلم کے سیٹ پر بھی دیکھی گئی تھیں جبکہ ایک سوال کے جواب میں اداکارکاکہناتھاکہ ’میں اپنے آپ کو 2015ءمیں شادی شدہ دیکھ سکتاہوں‘۔اب اطلاعات ہیں کہ خاتون واپس رومانیہ جاچکی ہیں اور منگنی بھی ہوچکی ہے تاہم شادی آئندہ سال کے آغاز میں متوقع ہے تاہم توقع ہے کہ اس ضمن میں سلمان خان کئی دلوں کے ٹوٹنے کی پرواہ کیے بغیر واضح موقف دیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…