لاہور (آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ ملک میں الزام تراشی کی سیاست کی گنجائش نہیں ہے۔ منفی سیاست کرنے والے ملک و قوم کے کبھی خیر خواہ نہیں ہو سکتے۔ اربوں روپے کے منصوبے شفافیت اور تیز رفتاری سے پورے کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کے روز لاہور میں وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی سے ملاقات کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی اور توانائی بحران ختم کرنے کے لئے بے پناہ محنت کی جا رہی ہے۔ 2015ء کا پاکستان پر امن اور معاشی طور پر مضبوط ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی حکومت ہمیشہ عوام کی خدمت کرنے پر فخر محسوس کرتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ لاہور کی عوام نے عام انتخابات میں دھاندلی کا الزام لگانے والوں کو دفن کر دیا ہے جو لوگ منفی سیاست کرنے پر یقین رکھتے ہیں وہ کبھی اس ملک کے خیر خواہ نہیں ہوتے۔ اربوں روپے کے منصوبے بہت شفافیت اور تیز رفتاری سے جاری ہیں۔ عوام کو ریلیف دے کر فخر محسوس کرتے ہیں۔ اس ملک میں الزام تراشی کی سیاست کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔