بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

سچن ٹنڈولکر کیوں برہم ? کلک کر کے پڑھں

datetime 29  دسمبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی۔۔۔۔سچن ٹنڈولکر نے کرکٹ اکیڈمی کے قیام کی غرض سے اپنا نام استعمال کیے جانے پر برہمی کا اظہار کردیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کی وزارت برائے افرادی قوت نے ا ئی ٹی ٹی دہلی سے اکیڈمی گراؤنڈ کیلیے زمین مانگی تھی، جس پر دباؤ کا شکار ادارے کے ڈائریکٹر مستعفی ہوگئے تھے، حکام نے انھیں کہا تھا کہ اس جگہ پر ٹنڈولکر اکیڈمی قائم کرنا چاہتے ہیں، تاہم ماسٹر بیٹسمین ٹنڈولکر نے ان رپورٹس کو یکسر مسترد کردیا۔انھوں نے کہا کہ میں نے پڑھا ہے کہ کچھ لوگوں نے میرے نام سے کرکٹ اکیڈمی قائم کرنے کیلیے دہلی میں ایک ادارے سے زمین مانگی ہے، لیکن میں واضح کردینا چاہتا ہوں کہ میرا ایسا کوئی ارادہ نہیں ہے اور نہ ہی میں نے اس مقصد کیلیے کسی ادارے سے زمین مانگی ہے، ٹنڈولکر نے یہ وضاحتی بیان میڈیا میں ا نے والی ان رپورٹس کے بعد دیا، جس میں انڈین انسٹی ٹیوٹ ا ف ٹیکنالوجی (ا ئی ٹی ٹی) دہلی کے ڈائریکٹر رگھوناتھ کے شیواگوناکر نے وزارت برائے افرادی قوت کی جانب سے ٹنڈولکر کے نام سے کرکٹ اکیڈمی کیلیے گراؤنڈ دیے جانے پر پڑنے والے دباؤ کے نتیجے میں عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
ٹنڈولکر نے مزید کہا کہ میری خواہش ہے میرے نام سے کسی بھی خبر کو شائع کرنے سے قبل حقائق کو چیک کرلینا چاہیے، میں اس کی سختی سے تردید کرتا ہوں۔دوسری جانب ٹنڈولکر نے ملک کے دیہاتوں میں بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کو اپنا نیا مقصد بنالیا، راجیہ سبھا کے رکن ٹنڈولکر نے کہا کہ میں کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد اپنے اطمینان کیلیے کام کرنا چاہتا ہوں، میرا منصوبہ ہے کہ ملک کے ایسے دیہات میں بجلی کی فراہمی یقینی بنادوں جہاں سورج ڈھلتے ہی کاروبار زندگی بند ہوجاتا ہے۔
بھارت کے بہت سے دیہات اور قصبے ابھی تک بجلی سے محروم ہیں، میں انھیں روشنیوں میں لانا چاہتا ہوں، مجھے یقین ہے میں اپنی نئی مہم کیلیے لوگوں سے خاطرخواہ حمایت پانے میں کامیاب ہوجاؤں گا، ٹنڈولکر نے حکومتی پالیسی کے تحت ا?ندھرا پردیش کے گاؤں پٹاماروجا کنڈریکا گاؤں کی ذمے داری لی ہے۔

 

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…