بدھ‬‮ ، 24 جون‬‮ 2026 

پاکستان کا پہلا اے آئی ڈیٹا سینٹر متعارف کرا دیا گیا

datetime 25  جون‬‮  2025 |

اسلام آباد (این این آئی)ڈیٹا والٹ پاکستان نے کراچی میں ملک کے پہلے مصنوعی ذہانت پر مبنی ڈیٹا سینٹر کا باضابطہ طور پر افتتاح کر دیا جو ایک انقلابی اقدام ہے اور ملک میں اے آئی کی ترقی، نفاذ اور توسیع کے طریقے کو بدل کر رکھ دے گا۔یہ جدید ترین سہولت پاکستان کے اے آئی ایکو سسٹم کے وژن کو حقیقت میں بدلنے کے لیے تیار کی گئی ہے، جو اسٹارٹ اپس، محققین، کاروباری اداروں اور سرکاری اداروں کے لیے شاندار انفرااسٹرکچر فراہم کرتی ہے۔

ہائی پرفارمنس GPU کمپیوٹنگ سے لے کر محفوظ کلاڈ ماحول تک، ڈیٹا والٹ اب ملک میں ہی جدید AI جدت کی راہ ہموار کر رہا ہے وہ بھی صاف توانائی سے چلنے والے نظام اور خود مختار انفرااسٹرکچر کے ساتھ۔ڈیٹا والٹ پاکستان کی بانی اور سی ای او مہوش سلمان علی نے کہاہے کہ ہم نے صرف ایک ڈیٹا سینٹر نہیں بنایا، ہم نے پاکستان کے اے آئی مستقبل کیلئے ایک لانچ پیڈ تیار کیا ہے۔ ہمارا مقصد یہ ہے کہ مقامی جدت پسندوں کو وہ وسائل اور اعتماد دیا جائے جس کی بنیاد پر وہ عالمی معیار کی ٹیکنالوجی تیار کر سکیں بغیر کسی غیر ملکی پلیٹ فارم پر انحصار کیے۔ یہ خود انحصاری، خودمختاری، اور پاکستان کی ڈیجیٹل صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کی بات ہے۔



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…