اتوار‬‮ ، 26 اکتوبر‬‮ 2025 

ایران اور اسرائیل نے فوری جنگ بندی پر اتفاق کرلیا، امریکی صدر

datetime 24  جون‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران /تل ابیب /واشنگٹن (این این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل اور ایران جنگ بندی پر متفق ہوگئے اور اگلے 6 گھنٹوں میں حملے بند کردیے جائیں گے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر یہ اعلان کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ سب کو مبارک ہو، اسرائیل اور ایران کے درمیان مکمل جنگ بندی پر اتفاق ہوگیا ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اسرائیل اور ایران کے درمیان اگلے 6 گھنٹوں بعد حملے بند کردیے جائیں گے جب دونوں ممالک اپنے جاری آخری مشن مکمل کرلیں گے۔مزید کہا کہ باضابطہ طور پر جنگ بندی کا آغاز پہلے ایران کرے گا اور 12ویں گھنٹے پر اسرائیل بھی جنگ بندی شروع کردے گا جب کہ 24ویں گھنٹے پر 12 روزہ جنگ کے خاتمے کو دنیا بھر میں باقاعدہ طور پر تسلیم کیا جائے گا۔اپنی پوسٹ میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ جنگ بندی کے دوران دونوں فریقین پرامن اور باعزت رویہ اختیار کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ اگر سب کچھ منصوبے کے مطابق چلا اور بالکل چلے گا، تو میں اسرائیل اور ایران دونوں کو ان کی ہمت، استقامت، اور دانشمندی پر مبارکباد دینا چاہتا ہوں کہ انہوں نے ایسی جنگ کو ختم کیا، جسے برسوں جاری رکھا جا سکتا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ 12 روزہ جنگ برسوں جاری رہ سکتی تھی جو پورے مشرق وسطی کو تباہ کر سکتی تھی، مگر ایسا نہ ہوا، اور نہ ہی ہو گا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ خدا اسرائیل اور ایران پر رحم کرے، خدا مشرقِ وسطی ، امریکا اور خدا پوری دنیا پر رحم کرے۔اس سے قبل، امریکی صدر نے سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا تھا کہ ایران نے اپنے جوہری تنصیبات پر امریکی حملے کا بہت کمزور جواب دیا ہے جس کا دفاع موثر انداز میں کیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ایران نے کل 14 میزائل داغے، جن میں سے 13 کو مار گرایا گیا، اور ایک کو چھوڑ دیا گیا کیوں کہ وہ کسی خطرناک سمت میں نہیں جا رہا تھا۔

ٹرمپ نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا کہ مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ کوئی بھی امریکی زخمی نہیں ہوا، اور بمشکل ہی کوئی نقصان ہوا۔ان کا کہنا تھا کہ سب سے اہم بات یہ ہے کہ ایران نے اپنا غصہ نکال لیا ہے، اور امید ہے کہ اب مزید نفرت نہیں ہوگی۔ایک اور پوسٹ میں امریکی صدر نے لکھا میں ایران کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے ہمیں حملے سے پہلے پیشگی اطلاع دی، جس کی وجہ سے کسی کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ان کا کہنا تھا کہ وہ چاہتے ہیں کہ تہران خطے میں امن و ہم آہنگی کی طرف بڑھے، اور میں پرجوشی سے اسرائیل کو بھی یہی کرنے کی ترغیب دوں گا۔ٹروتھ سوشل پر دوسری پوسٹ میں ڈونلڈ ٹرمپ نے امیرِ قطر کا خطے میں امن کے لیے کی گئی تمام کوششوں پر شکریہ ادا کیا۔ایک اور پوسٹ میں صدر نے لکھا دنیا کو مبارک ہو، اب وقت ہے امن کا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…