اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان نے بعض حساس ایشوزپر امریکی انتظامیہ سے وضاحت طلب کرلی ہے ان معاملات پر امریکا کاموقف ملنے تک وزیراعظم میاں نواز شریف نے اپنے سرکاری دورہ امریکا کی روانگی موخر کردی ہے وزیراعظم کے دورہ امریکا کا آغاز21اکتوبرکو ہوناتھا جبکہ انہیں آج لندن روانہ ہوناتھاوزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ اموروقومی سلامتی سرتاج عزیزاورسیکریٹری خارجہ اعزازاحمدچوہدری ہفتے کی شام واشنگٹن روانہ ہوگئے ہیںجہاں وہ اہم امریکی حکام سے مذاکرات کریں گے ڈائریکٹرجنرل آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر پہلے ہی امریکی دارالحکومت میں موجودہیں جہاں ان کی امریکی حکام سے اہم امورپر بات چیت جاری ہے آئی ایس آئی چیف آج پاکستان پہنچیں گے جس کے بعد وہ وزیراعظم کو اپنے دورہ امریکا پر رپورٹ پیش کریں گے جبکہ سرتاج عزیزبھی میاں نوازشریف کو واشنگٹن میں ہونے والے مذاکرات سے آگاہ کریں گے جس کے بعد ان رپورٹس کی روشنی میں وزیراعظم کی روانگی کا فیصلہ کیا جائے گا۔