واشنگٹن (آن لائن) امریکی صدر اوبامہ کی اہلیہ مشعل اوبامہ کی خصوصی دعوت پر مریم نواز امریکہ کے دورے پر جائیں گی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم نواز شریف امریکہ کے تین روزہ دورے پر روانہ ہوں گے۔ وزیراعظم نواز شریف آج بروز اتوار کو لندن جائیں گے۔ وہاں وہ دو روز تک قیام کریں گے۔ شیڈول کے مطابق 22 اکتوبر کو وائٹ ہائوس میں صدر اوبامہ سے ملاقات کریں گے۔ امریکی صدر اوبامہ کی اہلیہ مشعل اوبامہ نے خصوصی طور پر نواز شریف کو امریکی دورے کے موقع پر مریم نواز کو بھی دعوت دے دی ہے۔ رپورٹ کا ہنا ہے کہ مریم نواز مشعل اوبامہ سے ون ٹو ون ملاقات بھی کریں گی۔ وزیراعظم نواز شریف 22 اکتوبر کو واشنگٹن سے برطانیہ کیلئے سفر پر روانہ ہوں گے۔ وزیراعظم وہاں مزید دو روز تک قیام کرکے 27 اکتوبر کو وطن واپس روانہ ہوں گے۔