اتوار‬‮ ، 14 دسمبر‬‮ 2025 

بھارت میں آسمانی بجلی گرنے سے 25 افراد ہلاک

datetime 17  جون‬‮  2025 |

نئی دہلی (این این آئی )بھارت میں گزشتہ 2 دن کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے 20 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق آسمانی بجلی گرنے کے واقعات ریاست اترپردیش میں رونما ہوئے جہاں 48 گھنٹوں کے دوران 25 افراد ہلاک ہوگئے۔رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ یہ ہلاکتیں 14 اضلاع سے رپورٹ ہوئی ہیں جس میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں جو گھر سے باہر اپنے کاموں کیلئے نکلے ہوئے تھے، سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں پریاگ راج، کوشامبی، فتح پور اور رائے بریلی شامل ہیں۔

انتظامیہ نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ شمالی بھارت میں مون سون کا سیزن شروع ہوگیا ہے جس کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔انتظامیہ کے مطابق شہریوں کو بجلی کڑکنے کے دوران کھیتوں میں کام کرنے سے منع کرنے ، درختوں اور پانی والی جگہوں سے بھی دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔اس کے علاوہ ریاستی انتظامیہ نے مرنے والوں کے لواحقین سے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسے بھی اٹھا لیں


یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…