پیر‬‮ ، 27 اکتوبر‬‮ 2025 

ایران کا اسرائیل میں امریکی سفارت خانے پر بھی میزائل حملہ

datetime 16  جون‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)ایرانی میزائل حملوں کے دوران اسرائیل میں واقع امریکی سفارت خانے کی ایک شاخ کو شدید نقصان پہنچا ہے۔امریکی خبررساں ادارے “سی این این” کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیل میں تعینات امریکی سفیر مائیک ہکابی نے تصدیق کی ہے کہ تل ابیب میں امریکی سفارت خانے کے ایک ذیلی دفتر پر ایرانی میزائل آ گرا، جس سے عمارت متاثر ہوئی تاہم عملے کے تمام افراد محفوظ رہے۔

سفیر ہکابی نے بتایا کہ میزائل لگنے کے بعد احتیاطی تدابیر کے تحت امریکی سفارت خانہ پیر کے روز بند رکھا جائے گا، کیونکہ اب بھی وہاں “شیلٹر ان پلیس” (مخصوص مقام پر رہنے کی ہدایت) کا حکم نافذ ہے۔دوسری طرف ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی چوتھے دن میں داخل ہو چکی ہے، جس میں حملوں کی شدت اور دائرہ کار میں واضح اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ذرائع کے مطابق، رات گئے ایران نے اسرائیل کی ایک آئل ریفائنری کو نشانہ بنایا جس سے توانائی کے نظام کو بھی نقصان پہنچا۔

اسرائیل کے مختلف شہروں میں مسلسل دھماکوں کی آوازیں سنی جا رہی ہیں، جب کہ متعدد رہائشی عمارتیں بھی متاثر ہو چکی ہیں۔تازہ اطلاعات کے مطابق ایران کے میزائل حملوں میں اسرائیل میں ہلاکتوں کی تعداد 24 ہو چکی ہے، جبکہ اسرائیلی جوابی کارروائیوں میں ایران کی اعلیٰ عسکری قیادت سمیت 224 افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…