اتوار‬‮ ، 21 جون‬‮ 2026 

وہ خوش قسمت لڑکی جنکی فلائٹ ٹریفک جام کی وجہ سے چھوٹ گئی تھی

datetime 14  جون‬‮  2025 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بھارتی طیارہ حادثہ: 294 ہلاکتیں، ایک خاتون ٹریفک جام کی وجہ سے محفوظ، ایک مسافر معجزانہ طور پر بچ نکلااحمد آباد میں ایئر انڈیا کے ایک طیارے کے المناک حادثے میں 294 افراد جان کی بازی ہار گئے، جن میں 241 مسافر بھی شامل تھے، تاہم دو افراد حیرت انگیز طور پر اس سانحے سے محفوظ رہے۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق، لندن جانے والی پرواز میں سوار ایک بھارتی نژاد برطانوی مسافر طیارہ گرنے کے بعد ملبے سے معمولی زخمی حالت میں زندہ باہر نکل آیا۔

یہ حادثہ پرواز کے چند لمحوں بعد پیش آیا، جب جہاز ایک رہائشی علاقے پر آ کر گر گیا۔دوسری جانب، ایک خاتون مسافر بھومی چوہان بھی موت کے منہ میں جانے سے بال بال بچ گئیں۔ وہ لندن جانے والی اسی پرواز کا حصہ بننے والی تھیں، مگر بدقسمتی یا خوش قسمتی سے وہ شہر کے شدید ٹریفک جام میں پھنس گئیں اور وقت پر ایئرپورٹ نہ پہنچ سکیں۔بھومی چوہان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا، “میری پرواز صرف 10 منٹ پہلے روانہ ہو چکی تھی۔ میں شدید مایوسی کے عالم میں تھی، لیکن پھر حادثے کی خبر سنی تو میرے جسم میں لرزہ طاری ہو گیا۔

میں شکر ادا کر رہی ہوں کہ اللہ نے مجھے بچا لیا۔”ان کا کہنا تھا کہ حادثے کے بعد ذہنی طور پر وہ صدمے میں ہیں اور سوچنے سمجھنے کی صلاحیت وقتی طور پر مفلوج ہو چکی ہے۔ “دل دکھ سے بھرا ہوا ہے، سوچتی ہوں اگر میں وقت پر پہنچ جاتی تو شاید آج میں بھی ان میں شامل ہوتی جن کی زندگی اس حادثے میں ختم ہو گئی۔”حکام کے مطابق جائے حادثہ سے اب تک 294 لاشیں نکالی جا چکی ہیں جبکہ صرف ایک شخص معجزاتی طور پر بچ سکا ہے۔ واقعے کی مکمل تحقیقات جاری ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محمد بوٹا انجم


محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…