منگل‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2026 

ایران کا اسرائیل پر حملہ، تل ابیب میں میزائلوں کی بارش،4 اسرائیلی ہلاک، 63 زخمی، متعدد عمارتیں تباہ

datetime 14  جون‬‮  2025 |

تہران (این این آئی)ایران نے اسرائیلی سرزمین کی طرف میزائلوں کی نئی بارش کردی جس کے نتیجے میں چارافرادہلاک اور 64زخمی ہوگئے۔ ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن نے اطلاع دی کہ ایرانی میزائل حملوں کی ایک نئی بوچھاڑ تہران اور کرمنشاہ سے شروع کی گئی۔ کرمنشاہ مغربی ایران کا ایک شہر ہے۔

ایرانی حملوں کے بعد اسرائیل بھر میں فضائی حملے کے سائرن بج رہے تھے۔ تل ابیب میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ اسرائیلی فوج نے وضاحت کی ہے کہ اسرائیل میں سنی جانے والے دھماکے یا تو مداخلت یا میزائل کے اثرات کا نتیجہ تھے۔میزائل حملوں کے عروج پر اسرائیلی فوج نے رہائشیوں سے بم پروف بنکروں اور پناہ گاہوں میں رہنے کی اپیل کی۔ بعد میں یہ انتباہ اٹھا لیا گیا اور شہریوں کو بم پروف پناہ گاہوں سے نکلنے کی اجازت دے دی گئی تاہم کہا گیا کہ وہ ان پناہ گاہوں کے قریب ہی رہے۔ایرانی مسلح افواج نے ایرانی سرزمین پر حملوں کے جواب میں اسرائیل کے خلاف آپریشن شروع کرنے کا اعلان کیا۔ ایرانی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ ایران نے اسرائیل کی طرف سینکڑوں بیلسٹک میزائل داغے ۔ یہ شدید اسرائیلی حملوں پر تہران کے ردعمل کا آغاز ہے۔

ایرانی پاسداران انقلاب نے اپنی طرف سے کہا کہ اس نے ایران پر حملوں کے جواب میں اسرائیل میں درجنوں اہداف پر حملے کیے ہیں۔ایران کی جانب سے بیلسٹک میزائلوں کے حملے کے بعد تل ابیب پر گہرا دھواں اٹھ گیا۔ دھماکوں کی آوازیں سنائی دیتی رہیں ۔ ساحلی شہر میں کئی فلک بوس عمارتوں پر دھوئیں کے بادل چھا گئے۔ اسرائیل نے اطلاع دی ہے کہ ایرانی میزائل حملوں کے نتیجے میں وسطی اسرائیل میں 64افراد زخمی ہوئے ۔ اسرائیلی فائر سروس نے یہ بھی اعلان کیا کہ اس کی ٹیموں نے ایرانی میزائل حملے کے نتیجے میں ہونے والے کئی بڑے واقعات پر رد عمل دیا ہے۔اسرائیلی فوج نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ایرانی میزائل کی مداخلت سے عمارتوں کی ایک محدود تعداد کو نقصان پہنچا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قم میں آدھا دن


ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…