جمعہ‬‮ ، 12 دسمبر‬‮ 2025 

احمد آباد میں تباہ ہونے والے بھارتی طیارے کا بچ جانے والا واحد مسافر کون ہے؟

datetime 13  جون‬‮  2025 |

اسلام آباد (نیوز ڈٰیسک)شہر حیدرآباد میں ایئر انڈیا کا ایک مسافر طیارہ پرواز کے صرف ایک منٹ بعد ہی گر کر تباہ ہوگیا، افسوسناک واقعے میں 240 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے، جب کہ حیران کن طور پر ایک شخص محفوظ رہا۔بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق یہ المناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب طیارہ ٹیک آف کے فوراً بعد ایک ہاسٹل کی عمارت پر جا گرا۔ تصادم اتنا شدید تھا کہ آگ کے شعلے آسمان تک بلند ہوئے اور عمارت مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگئی۔ ریسکیو ٹیموں کو طیارے کے ملبے سے کئی جلی ہوئی لاشیں ملی ہیں جو ناقابل شناخت ہیں۔

حادثے کے وقت طیارے میں کل 242 افراد سوار تھے جن میں عملے کے ارکان کے علاوہ 169 بھارتی شہری، 61 غیر ملکی اور 2 نومولود بھی شامل تھے۔ سابق وزیراعلیٰ گجرات بھی بدقسمتی سے اسی پرواز کا حصہ تھے۔ تمام افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی جا چکی تھی، تاہم اب ایک شخص کے زندہ بچ جانے کی حیران کن خبر سامنے آئی ہے۔زندہ بچ جانے والا معجزاتی مسافرطیارے میں سوار 40 سالہ وشواش کمار رمیش، جو ایک برطانوی نژاد بھارتی شہری ہیں، معجزانہ طور پر اس حادثے میں زندہ بچ گئے۔ رمیش، جو لندن میں مقیم ہیں، اپنے خاندان سے ملنے بھارت آئے تھے اور حادثے کے روز واپس روانہ ہو رہے تھے۔ایک مقامی انگریزی اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے وشواش کمار نے بتایا کہ وہ اپنے بھائی کے ہمراہ بھارت آئے تھے اور اسی پرواز کے ذریعے وطن واپس لوٹ رہے تھے۔

پرواز کے صرف تیس سیکنڈ بعد ایک دھماکا ہوا اور طیارہ اچانک نیچے آ گرا۔رمیش نے بتایا کہ ان کے سینے، آنکھ اور ٹانگوں پر چوٹیں آئیں لیکن وہ مکمل ہوش میں تھے اور فوری طور پر وہاں سے نکلنے میں کامیاب رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب انہوں نے آنکھ کھولی تو ہر طرف لاشیں بکھری ہوئی تھیں، وہ گھبراہٹ میں اٹھے اور مدد کے لیے دوڑے۔ایک مقامی فرد نے انہیں زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا، جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد انہیں کچھ وقت کے لیے آئی سی یو میں رکھا گیا۔

ڈاکٹرز کے مطابق ان کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔حادثے میں نئی پیشرفتاحمد آباد پولیس کے مطابق ابتدائی اطلاعات میں حادثے میں کسی کے زندہ بچنے کا امکان نہ ہونے کا کہا گیا تھا، لیکن وشواش کمار کی بحفاظت بچ جانے کی خبر نے اس سانحے میں ایک نئی پیشرفت پیدا کر دی ہے۔ ان کے اہل خانہ کو جیسے ہی اطلاع ملی، اسپتال میں جذباتی مناظر دیکھنے کو ملے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وشواش کمار جہاز کی پچھلی نشستوں پر بیٹھے تھے، جس حصے پر طیارہ گرنے کے بعد آگ نہیں پھیلی، ممکنہ طور پر یہی ان کے زندہ بچنے کا سبب بنا۔



کالم



جج کا بیٹا


اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…