پیر‬‮ ، 27 اکتوبر‬‮ 2025 

جنگ چھڑی تو ۔۔۔ ایران نے امریکہ کو بڑی دھمکی دیدی

datetime 12  جون‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ایران نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ اگر دونوں ممالک کے درمیان کوئی تنازع کھڑا ہوتا ہے تو ایران مشرق وسطیٰ میں قائم امریکی فوجی اڈوں کو ہدف بنائے گا۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی وزیر دفاع عزیز ناصر زادے نے واضح کیا ہے کہ اگر ایران پر امریکا کی جانب سے حملہ کیا گیا تو ایران بھرپور جوابی کارروائی کرے گا۔

ناصر زادے کا کہنا تھا کہ اگرچہ ایران چاہتا ہے کہ حالات کشیدہ نہ ہوں اور جوہری معاہدے سے متعلق بات چیت مثبت انداز میں آگے بڑھے، لیکن اگر جنگ مسلط کی گئی تو ایران دشمن کو بھاری قیمت چکانے پر مجبور کر دے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی حملے کی صورت میں امریکا کو اس خطے سے انخلا کرنا پڑے گا۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس خدشے کا اظہار کیا ہے کہ ایران کے ساتھ نیا جوہری معاہدہ طے پانے کے امکانات کم ہو رہے ہیں۔ یاد رہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان 2015ء میں ہونے والے جوہری معاہدے کو دوبارہ بحال کرنے کے لیے اپریل سے لے کر اب تک پانچ دور کے مذاکرات ہو چکے ہیں، تاہم کسی حتمی نتیجے پر تاحال پہنچا نہیں جا سکا۔



کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…