لاہور (نیوزڈیسک) وزیر اعظم محمد نواز شریف نے این اے 122 کے ضمنی الیکشن میں حاصل ہونے والی کم برتری کا سخت نوٹس لیتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے تمام ممبران کو اپنے اپنے حلقوں میں لوگوں سے رابطہ بڑھانے کی ہدایت کر دی ۔ نجی ٹی وی کے مطابق گزشتہ روز رائیونڈ جاتی امراءمیں وزیر اعظم نواز شریف نے ایک اجلاس کے دوران حلقہ این اے 122کے ضمنی الیکشن میں کم برتری کا سخت نوٹس لیا ۔وزیراعظم نواز شریف اس حلقے میں (ن)لیگ کے ووٹوں کی برتری 15ہزار چاہتے تھے لیکن کم برتری پر وزیر اعظم نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے تمام ممبران کو اپنے اپنے حلقوں میں لوگوں سے رابطہ بڑھانے کی ہدایت کر دی ۔ نجی ٹی وی کے مطابق اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ حلقے میں لوگوں سے رابطہ نہ رکھنے والے ممبران اسمبلی پر پوری نظر رکھی جائیگی جبکہ وزیراعظم نواز شریف کے دورہ امریکہ سے واپسی پر جامع حکمت عملی بنانے پر اتفاق کیا گیا۔