جمعہ‬‮ ، 12 دسمبر‬‮ 2025 

شوہر کو ہنی مون پر قتل کرانے والی دُلہن گرفتار

datetime 11  جون‬‮  2025 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے جہاں ایک نئی نویلی دلہن پر الزام ہے کہ اس نے ہنی مون کے دوران اپنے شوہر کا قتل کروا دیا اور خود لاپتا ہو گئی۔ پولیس کے مطابق مذکورہ خاتون کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جب کہ کچھ رپورٹس یہ بھی دعویٰ کرتی ہیں کہ اس نے خود کو پولیس کے حوالے کیا۔میڈیا ذرائع کے مطابق دلہن سونم راگھوونشی اور اس کے شوہر راجہ کی شادی 11 مئی کو اندور شہر میں ہوئی تھی۔

شادی کے کچھ ہی دن بعد جوڑا ہنی مون کے لیے شمال مشرقی ریاست میگھالیہ روانہ ہوا، مگر چار دن بعد ہی دونوں اچانک غائب ہو گئے۔ ان کے اہلِ خانہ نے ابتدائی طور پر اندیشہ ظاہر کیا کہ سونم کو یا تو اغوا کر لیا گیا ہے یا پھر وہ قتل ہو چکی ہے۔چند روز بعد پولیس کو راجہ کی لاش ایک گہری کھائی سے ملی، جس پر تشدد کے نشانات تھے اور اس کا گلا بھی کٹا ہوا تھا۔ اس کے ذاتی سامان، جیسے سونے کی انگوٹھی، چین اور والٹ، بھی موقع سے غائب تھے۔ پولیس نے جب سونم کی تلاش تیز کی تو انکشاف ہوا کہ اس نے خود کو اتر پردیش کے ضلع غازی پور میں پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق، سونم نے اپنے شوہر راجہ کے قتل کے لیے مبینہ طور پر کرائے کے افراد کی مدد لی۔

اب تک اس مقدمے میں چار افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے، جبکہ تفتیش کے دائرہ کار کو مزید وسیع کر دیا گیا ہے۔انڈیا ٹوڈے نے ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ سونم نے شادی کے صرف تین دن بعد ہی اپنے مبینہ عاشق راج کشواہا کے ساتھ مل کر قتل کی منصوبہ بندی کی۔ بتایا گیا ہے کہ سونم نے اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ ہونے والی گفتگو میں اعتراف کیا کہ وہ اپنے شوہر کو پسند نہیں کرتی اور اس کے ساتھ ازدواجی تعلق قائم کرنے سے بھی انکاری تھی۔سونم کے والد دیوی سنگھ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے اپنی بیٹی کا دفاع کیا اور کہا کہ وہ اسے بے گناہ سمجھتے ہیں اور اس طرح کے گھناؤنے جرم کی توقع ان سے نہیں رکھتے۔پولیس کا کہنا ہے کہ کیس کی مزید تفتیش جاری ہے اور تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھا جا رہا ہے تاکہ اصل محرکات کو واضح کیا جا سکے۔



کالم



جج کا بیٹا


اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…