اتوار‬‮ ، 24 اگست‬‮ 2025 

فرانس کو بڑا جھٹکا، رافیل کی تباہی کے بعد انڈونیشیا کا چین سے J-10 طیارے خریدنے پر غور

datetime 5  جون‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) حالیہ پاک بھارت جھڑپ کے دوران پاکستانی فضائیہ کی جانب سے چینی ساختہ جے-10 سی طیاروں کے ذریعے بھارتی رافیل سمیت متعدد جنگی طیارے تباہ کیے جانے کے بعد، انڈونیشیا نے اپنی دفاعی پالیسی پر نظر ثانی شروع کر دی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، انڈونیشیا کے نائب وزیر دفاع ڈونی ایرماوان نے تصدیق کی ہے کہ ان کا ملک اب چین سے جے-10 لڑاکا طیارے حاصل کرنے کے امکان کا جائزہ لے رہا ہے۔ ان کے مطابق، اس فیصلے پر پاکستان کی جانب سے ان طیاروں کے مؤثر استعمال کا گہرا اثر پڑا ہے۔

ڈونی ایرماوان نے مزید بتایا کہ بیجنگ کے ساتھ انڈونیشیا کی ابتدائی بات چیت جاری ہے اور چین نے صرف جے-10 طیارے ہی نہیں بلکہ بحری سازوسامان، جدید اسلحہ اور دیگر دفاعی ٹیکنالوجی کی پیشکش بھی کی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پہلے انڈونیشیا امریکی ایف-15 اور فرانسیسی رافیل طیارے خریدنے پر غور کر رہا تھا، تاہم اب چینی آپشن زیادہ قابلِ توجہ بنتا جا رہا ہے۔

قابلِ ذکر ہے کہ 2022 میں انڈونیشیا نے فرانس سے 8.1 ارب ڈالر مالیت کے 42 رافیل لڑاکا طیارے خریدنے کا معاہدہ کیا تھا، جن میں سے ابتدائی چھ طیارے اگلے سال تک ملنے کی توقع ہے۔ تاہم، بدلتے ہوئے علاقائی حالات کے پیشِ نظر انڈونیشیا اب اپنے فضائی دفاعی نظام میں تبدیلی لانے پر سنجیدگی سے غور کر رہا ہے۔

رپورٹس کے مطابق، حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں پاکستان نے چینی ساختہ جے-10 سی طیاروں کے ذریعے بھارتی فضائیہ کے تین رافیل سمیت پانچ جدید لڑاکا طیارے کامیابی سے نشانہ بنائے، جس سے دنیا بھر میں ان طیاروں کی کارکردگی کو بھرپور پذیرائی ملی ہے۔



کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…