پیر‬‮ ، 27 اکتوبر‬‮ 2025 

امریکی صدر نے بھارت میں ٹیسلا کا مینوفیکچرنگ پلانٹ لگنے سے رکوا دیا

datetime 3  جون‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )امریکی صدر نے بھارت میں ٹیسلا کا مینوفیکچرنگ پلانٹ لگنے سے رکوا دیا، ایلون مسک کی کمپنی ٹیسلا نے اب بھارت میں صرف شو رومز کھولنے میں دلچسپی ظاہر کر دی۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کو معاشی و تجارتی میدان میں ایک اور بڑا دھچکا پہنچا ہے۔ معروف امریکی کمپنی ٹیسلا کے بھارت میں پیداواری پلانٹس لگانے کا معاملہ بھی کھٹائی میں پڑ گیا۔

جیو نیوز کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت میں ٹیسلا کا پیداواری پلانٹ لگنے سے رکوا دیا ہے۔ بھارتی وزیر کی جانب سے اس حوالے سے تصدیق کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ ٹیسلا نے صرف بھارت میں صرف شورومز کھولنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔ اس حوالے سے حال ہی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ ایلون مسک نے بھارت میں ٹیسلا کی فیکٹری لگائی تویہ امریکا کےساتھ ناانصافی ہوگی، ٹیسلا سمیت دیگر کمپنیوں کو کاریں، پرزے امریکا میں بنانے چاہئیں۔

جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ بھارت میں ایپل کمپنی کے پیدواری پلانٹس لگانے کی بھی مخالفت کر چکے۔ “ایپل” کمپنی کی مصنوعات اپنے ملک میں تیار کرنے کا خواب دیکھنے والے بھارت کو اس وقت بڑا دھچکا پہنچا جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دو ٹوک الفاظ میں ایپل کمپنی کی مصنوعات کی تیاری کی صنعت بھارت منتقل کرنے کی کھل کر مخالفت کر دی۔ گزشتہ ماہ دورہ قطر کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ ایپل کمپنی کے مالک ٹم کک میرے دوست ہیں، یہ اچھا کاروبار کرتے ہیں، تاہم میں نہیں چاہتا کہ ایپل بھارت میں اپنی مصنوعات بنائے۔
بھارت میں کاروبارمشکل ہے، وہاں ٹیرف کی شرح بہت زیادہ ہے، ایپل کمپنی بھارت میں پلانٹ نہ لگائے۔ ایپل کے سربراہ کو کہا ہے کہ بھارت میں سرمایہ کاری کیوں کر رہے ہیں؟ بھارت کے بجائے امریکا میں پیداوار بڑھانے پر زور دیں۔



کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…