اسلام آباد(نیوز ڈیسک)کراچی کے علاقے ناردرن بائی پاس منگھو پیر میں پولیس اور دہشتگردوں کے درمیان مقابلہ جاری ہے اور فائرنگ کے تبادلے میں 8دہشتگرد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ ایس ایچ او منگھو پیر زخمی ہو گئے ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کر دیاگیاہے۔تفصیلات کے مطابق پولیس دستے نے ایس ایس پی راﺅ انوار کی سربراہی میں خفیہ اطلاعات پر دہشت گردوں کے ٹھکانے پر چھاپہ مارا جس پر دہشتگردوں نے فائرنگ شروع کر دی جس کے باعث ایس ایچ او منگھو پیر زخمی ہوئے ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کر دیاگیاہے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں 8دہشتگرد مار ے گئے ہیں۔پولیس کا کہناہے کہ ٹھکانے کے اندر موجود ٹارگٹ کلکرز ہیں جو کہ پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث اور جب پولیس اہلکاروں نے کارروائی کی تو دہشتگردوں نے فائرنگ شروع کر دی۔ایس ایس پی راﺅ انوار کا کہناتھا کہ ہلاک ہونے والے دہشتگر د ڈی ایس پیز کے قتل میں ملوث تھے اور شہر میں تخریب کاری کی منصوبہ بندی بھی کر رہے تھے۔