پیر‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2025 

بھارت کو بڑا جھٹکا،بنگلہ دیش نے کروڑوں ڈالر کا دفاعی معاہدہ منسوخ کر دیا

datetime 26  مئی‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈھاکہ/نئی دہلی(این این آئی)بنگلہ دیش نے بھارت کے ساتھ 2 کروڑ 10 لاکھ ڈالر (تقریباً 21 ملین ڈالر) کا ایک اہم دفاعی معاہدہ منسوخ کر دیا ،یہ معاہدہ بھارتی سرکاری دفاعی کمپنی ”گارڈن ریچ شپ بلڈرز اینڈ انجینئرز لمیٹڈ” کو ایک جدید سمندری ٹگ بوٹ بنانے کیلئے جولائی 2024 میں دیا گیا تھا۔بھارتی اخبار دی ہندو کے مطابق، بنگلہ دیش کا یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب بھارت نے حال ہی میں بنگلہ دیش کو ٹریڈ ٹرانس شپمنٹ کی سہولت واپس لے لی ہے، جس کے تحت بنگلہ دیش اپنے سامان کو تیسرے ممالک بھیج سکتا تھا۔

ماہرین کے مطابق یہ اقدام دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے سفارتی تناؤ کی علامت ہے، جو وزیر اعظم شیخ حسینہ کی حکومت کے اگست 2024 میں ختم ہونے کے بعد مزید نمایاں ہو گیا ہے۔گارڈن ریچ شپ بلڈرز اینڈ انجینئرز لمیٹڈ نے انڈین اسٹاک ایکسچینج کو جمع کرائی گئی رپورٹ میں اس معاہدے کی منسوخی کی تصدیق کی ہے۔ تاہم،گارڈن ریچ شپ بلڈرز اینڈ انجینئرز لمیٹڈ نے اعلان کیا کہ وہ انڈین نیوی کیلئے اگلی نسل کے جنگی جہازوں (Next Generation Corvettes) کے ٹینڈر میں سب سے کم بولی دینے والا ادارہ بن چکا ہے۔



کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…