اسلام آباد(این این آئی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے صدر باراک اوباما سے بات چیت کے ایجنڈے پر اہم مشیروں سے مشاورت مکمل کرتے ہوئے حتمی شکل دے دی ۔ ذرائع کے مطابق حکومتی اہلکار نے بتایا کہ ہم نے افغان امن مذاکرات کے دوباہ آغاز کےلئے کئے جانے والے اقدامات اور امریکی دورے کے حوالے سے جامع بحث کی ہے ¾ انسداد دہشت گردی کےلئے شروع کیا جانے والا نیشنل ایکشن پلان پر ہونے والی پیش رفت کا جائزہ بھی لیا گیا ۔ذرائع نے بتایا کہ اجلاس کے شرکاءنے افغان امن مذاکراتی عمل کے حوالے سے شروع کی جانے والی کوششوں پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔نواز شریف امریکی صدر باراک اوباما سے ملاقات کے دوران طالبان کے سربراہ ملاعمر کی موت کے سامنے آنے کے بعد افغان امن مذاکراتی عمل کے دوباہ آغاز اور پاکستان میں داخلی طور پر دہشت گردی کے خلاف اٹھائے جانے والے اقدامات کے حوالے سے آگاہ کرےنگے۔