پیر‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2025 

قطری امیر کی اہلیہ اور ٹرمپ کی ویڈیو عرب میڈیا پر وائرل

datetime 22  مئی‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)قطری سربراہ شیخ تمیم بن حمد الثانی اور ان کی اہلیہ شیخہ جواہر بنت حمد الثانی کی امریکی سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی ایک مختصر ویڈیو کلپ عرب دنیا کے سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی ہے، جس پر متعدد صارفین نے ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔

یہ ویڈیو حالیہ دنوں میں اس وقت بنائی گئی جب سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے قطر کا نجی دورہ کیا اور وہاں قطری امیر کی رہائش گاہ پر ایک شاندار عشائیے میں شرکت کی۔ ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ٹرمپ قطری امیر کے محل نما گھر کا دورہ کر رہے ہیں۔

ویڈیو کے ایک لمحے میں شیخہ جواہر کو ٹرمپ کے قریب دیکھا جا سکتا ہے اور بعض مناظر میں ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ان کا ہاتھ امریکی صدر کی طرف بڑھا۔ اسی پہلو کو بنیاد بنا کر ویڈیو کو عرب سوشل میڈیا پر خوب پھیلایا گیا۔

سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے اس ویڈیو پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ ایک اسلامی ملک کے سربراہ کی خاتونِ اول کس مقصد سے ایسی محفل میں نمایاں انداز میں شریک تھیں۔

بعض صارفین نے الزام عائد کیا کہ شیخہ جواہر نے ممکنہ طور پر ڈونلڈ ٹرمپ سے مصافحہ کی کوشش کی، تاہم کئی افراد نے اس تاثر کی تردید بھی کی ہے۔ ایک معروف یوٹیوبر نے اس کلپ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ شیخہ جواہر کے ہاتھ کی حرکت کو غلط انداز میں پیش کیا گیا۔ ان کے مطابق، خاتونِ اول نے صرف ہاتھ کی انگلیوں کو پھیلایا، ممکنہ طور پر آرام دینے کے لیے، اور اسے بلاوجہ متنازع بنا دیا گیا۔

کچھ مبصرین کا یہ بھی خیال ہے کہ ویڈیو کو کسی حد تک ڈیجیٹل طریقے، جیسے مصنوعی ذہانت (AI)، کے ذریعے ایڈٹ کیا گیا ہو تاکہ یہ تاثر دیا جا سکے کہ وہ ڈونلڈ ٹرمپ سے جسمانی رابطے کی کوشش کر رہی تھیں، حالانکہ اصل میں ایسا کوئی ثبوت موجود نہیں ہے۔

یہ ویڈیو نہ صرف عرب دنیا بلکہ پاکستان سمیت دیگر مسلم ممالک کے صارفین میں بھی موضوعِ بحث بنی رہی، جہاں سوشل میڈیا پر اسے مختلف زاویوں سے دیکھا اور پرکھا گیا۔



کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…