ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

جنرل عاصم منیر سے پہلے برصغیر کے کن 2 جرنیلوں کو فیلڈ مارشل کا عہدہ مل چکا ہے؟

datetime 20  مئی‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی کے بعد وفاقی کابینہ نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دے دی۔ اس کے علاوہ وفاقی کابینہ نے پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہر احمد بابر سدھو کی مدت ملازمت ختم ہونے کے بعد ان کی خدمات جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ان دونوں کو یہ اعزاز دینے کا فیصلہ آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی کے بعد کیا گیا ہے۔ جنرل عاصم منیر سے پہلے برصغیر میں دو جرنیل ایسے گزرے ہیں جنہیں فیلڈ مارشل کا عہدہ دیا جاچکا ہے۔خطے کے پہلے فیلڈ مارشل جنرل ایوب خان تھے جنہوں نے 1958 میں اقتدار سنبھالا اور 1959 میں خود کو فیلڈ مارشل کے عہدے سے نوازا۔ انہوں نے اپنے آپ کو کوئی جنگ لڑے بغیر ہی فیلڈ مارشل کا عہدہ تفویض کیا تھا، حالانکہ ان کے فیلڈ مارشل بننے کے لگ بھگ چھ سال بعد 1965 میں پاک بھارت جنگ ہوئی تھی۔

خطے کے دوسرے فیلڈ مارشل بھارت سے تعلق رکھنے والے جنرل سیم مانک شا تھے ۔ انہوں نے 1971 کی جنگ میں بھارتی افواج کی قیادت کی اور بنگلہ دیش میں آپریشن کیا جس کے نتیجے میں پاکستان کے دو ٹکڑے ہوئے۔ اس آپریشن کے بعد 1973 میں انہیں یہ عہدہ دیا گیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…