منگل‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2026 

پاکستان اور بھارت جنگ بندی پر تیار، امریکی صدرٹرمپ نے اعلان کردیا ، وزیراعظم کی تصدیق

datetime 10  مئی‬‮  2025 |

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان اور بھارت جنگ بندی کیلئے تیار ہوگئے ، وزیراعظم شہباز شریف نے تصدیق کردی۔ ہفتے کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا سائٹ پر اعلان کیا گیا کہ رات گئے فریقین کیساتھ طویل بات چیت کے بعد پاکستان اور بھارت فوری جنگ بندی پر متفق ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک اور ان کے عوام کو مبارک باد دیتا ہوں، جنگ بندی کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کا جنگ بندی کا فیصلہ دانشمندانہ ہے جس کیلئے ثالث کا کردار امریکہ نے ادا کیا۔صدر ٹرمپ نے معاملے پر توجہ دینے اور معاملے کو سلجھانے پر فریقین کا شکریہ بھی ادا کیا۔

دوسری جانب نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے تصدیق کی کہ پاکستان اور بھارت دونوں نے سیز فائر کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آگے چل کر دونوں ممالک میں میٹنگ ہوگی اس میں یہ ساری چیزیں پر بات چیت کی جائے گی تاکہ مسائل نہ پیدا ہوں۔دریں اثناء نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بھی پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت نے فوری جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جنگ کسی چیز کا حل نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے کہا سیز فائر کیلئے تیارہیں اگر بھارت کوئی جارحیت کرے گا تو ہم جواب دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جن ممالک نے سیز فائر میں حصہ ڈالا ان کا مشکور ہوں، سارا دن سفارتی کوششیں چل رہی تھیں جس کے بعد اب سیز فائر پر اتفاق ہوا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اپنا بھرپور دفاع کیا، بھارت کو ردعمل بھی باوقار انداز میں دیا، پاکستان نے ہمیشہ خودمختاری اور علاقائی سالمیت پر سمجھوتہ کیے بغیر خطے میں امن کیلئے کوششیں کی ہیں۔علاوہ ازیں بھارتی سیکرٹری خارجہ وکرم مسری نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پاکستان اور بھارت میں جنگ بندی ہوگئی ہے، دونوں طرف سے فوجی کارروائیاں روک دی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے ڈائریکٹر ملٹری آپریشن (کل)12مئی کو بات چیت کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ایم ملٹری آپریشنز کے درمیان بات چیت ہوئی ہے، دونوں اطراف نے بری، بحری اور فضائی فائر بندی پر اتفاق کیا ہے۔



کالم



قم میں آدھا دن


ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…