جمعرات‬‮ ، 08 مئی‬‮‬‮ 2025 

بھا رت کا تا زہ حملہ،4 پاکستانی فو جی زخمی، 1 شہری شہید

datetime 8  مئی‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) بھارت نے گزشتہ شب ایک بار پھر پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مختلف شہروں پر حملے کی کوشش کی، تاہم پاک فوج کی فوری اور موثر کارروائی سے دشمن کے تمام 12 ڈرونز کو تباہ کر دیا گیا۔

پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل احمد شریف چوہدری نے ایک پریس کانفرنس میں انکشاف کیا کہ 7 اور 8 مئی کی درمیانی شب بھارت کی جانب سے لاہور، گوجرانوالہ، چکوال، راولپنڈی، اٹک، بہاولپور، چھور، میانو اور کراچی کے مضافات میں ڈرونز بھیجے گئے جنہیں پاکستانی افواج نے ہدف پر پہنچنے سے قبل ہی مار گرایا۔

ترجمان نے بتایا کہ لاہور میں ایک فوجی تنصیب پر حملے کے دوران چار اہلکار زخمی ہوئے جبکہ میانو میں ایک شہری جان کی بازی ہار گیا اور ایک دیگر زخمی ہوا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی کارروائی نہ صرف پاکستانی خودمختاری پر حملہ ہے بلکہ یہ عالمی امن کے لیے بھی خطرہ بن چکی ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق یہ حملے بھارت کی گھبراہٹ اور ناکامی کو ظاہر کرتے ہیں۔ انہوں نے یاد دلایا کہ بھارت کو پہلے بھی سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑا تھا، جب اس کے پانچ طیارے گرائے گئے تھے۔ حالیہ حملے میں استعمال ہونے والے ڈرونز کا ملبہ مختلف علاقوں سے اکٹھا کیا جا رہا ہے، جو بھارت کی جارحیت کا ثبوت ہیں۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ پاک افواج ہر سطح پر تیار اور چوکس ہیں، اور اگر دشمن نے دوبارہ ایسی کسی مہم جوئی کی کوشش کی تو اسے بھرپور جواب دیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ لائن آف کنٹرول پر بھی دشمن کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچایا گیا ہے۔

ترجمان نے یقین دہانی کرائی کہ جیسے جیسے حالات آگے بڑھیں گے، عوام کو بروقت معلومات فراہم کی جاتی رہیں گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…