اسلام آباد (نیوز ڈیسک)بھارتی ایئر مارشل نے پاکستانی فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا اعتراف کر لیا،نجی ٹی وی چینل “جیو نیوز” کی رپورٹ کے مطابق بھارت کے معروف اور متنازع ٹی وی اینکر ارناب گوسوامی کے حالیہ پروگرام میں پاکستانی فوج کی صلاحیتوں کا ذکر چھایا رہا۔
پروگرام کے دوران جب ایک بھارتی صحافی نے پاکستان کی ممکنہ کارروائیوں کا تذکرہ کیا تو میزبان نے سابق بھارتی ایئر مارشل سنجیو کپور سے اس پر رائے لی۔سنجیو کپور نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی فوج انتہائی منظم، تجربہ کار اور پیشہ ور ہے، اور اگر حالات بگڑتے ہیں تو پاکستان ضرور ردِعمل دے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے خود بھی اس صورتحال کے پیش نظر تیاری کر رکھی ہے کیونکہ وہ بخوبی جانتے ہیں کہ پاکستان کی مسلح افواج کسی بھی قسم کے چیلنج کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔سابق ایئر مارشل کی گفتگو نے واضح کر دیا کہ بھارتی عسکری حلقوں میں بھی پاکستانی فوج کی طاقت کو سنجیدگی سے لیا جاتا ہے۔