اسلام آباد (این این آئی)گزشتہ ہفتے کے مقبول اسمارٹ فونز کی فہرست جاری کردی گئی۔ٹاپ ٹرینڈنگ سمارٹ فونز کی فہرست میں ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ کی ڈیوائس گلیکسی اے 56کی طویل حکمرانی کے بعد گزشتہ تین ہفتوں میں تین مختلف ڈیوائسز چارٹ میں سر فہرست رہی ہیں۔
گزشتہ سے پیوستہ ہفتے پانچویں نمبر پر موجود شیامی کے ریڈمی ٹربو 4پرو نے اس ہفتے کی فہرست میں پہلی پوزیشن سنبھال لی ہے۔ فہرست کے مطابق پہلی پوزیشن پر شیامی ریڈمی ٹربو 4پرو نے قبضہ جما لیا ہے جبکہ دوسرے نمبر پر نتھنگ سی ایم ایف فون 2پرو فائیو جی (نئی انٹری)موجود ہے۔سام سنگ گلیکسی اے 56تیسرے، ون پلس 13ٹی فائیو جی چوتھے، موٹورولا ایچ 60پرو پانچویں، سام سنگ گلیکسی ایس 25الٹرا چھٹے اور شیامی پوکو ایکس 7پرو ساتویں نمبرپر موجود ہیں۔ایپل آئی فون 16پرو میکس آٹھویں، سام سنگ گلیکسی اے 36 نویں (نئی انٹری)اور 10ویں نمبر پر انفینِکس نوٹ 50 پرو+(نئی انٹری)موجود ہیں۔