اسلام آباد(نیوزڈیسک) دورہ امریکہ سے قبل وزیر داخلہ چوہدری نثار نے اپنا ہوم ورک مکمل کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف اس ماہ 20 تاریخ کو دورہ امریکہ کیلئے روانہ ہورہے ہیں۔ وزیراعظم کے ہمراہ وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار بھی امریکہ جائیں گے۔ اس حوالے سے اب وزارت داخلہ کے ترجمان کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ دورہ امریکہ سے قبل وزیر داخلہ چوہدری نثار نے اپنا ہوم ورک مکمل کرلیا ہے۔ امریکہ صدر بارک اوباما سے ملاقات کے پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں بھارت کےملوث ہونے کے ثبوت پیش کریں گے