منگل‬‮ ، 14 اکتوبر‬‮ 2025 

پاکستانی باکسر شہیر آفریدی نے بھارتی حریف کو شکست دیدی

datetime 3  مئی‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاکستانی باکسر شہیر آفریدی نے بھارتی حریف کو شکست دے دی۔رپورٹ کے مطابق تھائی لینڈ میں ہونے والے پاک بھارت باکسنگ مقابلے میں پاکستانی باکسر نے بھارتی حریف کو شکست دے دی، شہیر آفریدی نے بھارتی باکسر ترجوت سنگھ باوا کوچوتھے رانڈ میں زیر کرکے فتح اپنے نام کر لی۔تیسرے رانڈ میں ہی بھارتی باکسر ترجوت سنگھ باوا لڑکھڑا گئے تھے، چوتھے رانڈ میں ریفری نے بھارتی باکسر کی کی خراب حالت دیکھ کر مزید کھیل کو روک کر پاکستانی باکسر کو ٹیکنیکل ناک اٹ کی بنیاد پر فاتح قرار دے دیا۔

مڈل ویٹ کیٹیگری میں شہیر آفریدی کی یہ 18 ویں فائٹ تھی، اس کامیابی کے بعد سندھ پولیس سے تعلق رکھنے والے کمانڈو شہیر آفریدی دنیا کے 50 بہترین باکسر میں شامل ہوگئے۔شہیر آفریدی نے اب تک 18 مقابلے لڑے، 16 میں کامیاب رہے ، ایک ہارے اور ایک برابر رہا جبکہ ان کے بھارتی حریف ترجوت سنگھ باوا پروفیشنل باکسنگ میں اب تک ناقابل شکست تھے۔وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے شہیر آفریدی کو بھارتی باکسر کو ہرانے پر مبارکباد دی اور ان کے لیے حکومت سندھ کی جانب سے انعامات کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ سندھ پولیس کو شہیر آفریدی پر فخر ہے،شہیر آفریدی نے بھارتی حریف کو ناک آؤٹ کرکے سندھ اور پاکستان کا سر فخر سے بلند کردیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…