اسلام آباد(نیوزڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ایک مرتبہ پھر پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ پنجاب سے گزارنے کی مخالفت کردی اور کہا کہ صرف مغربی صوبوں کو یہ پراجیکٹ دیا جائے۔
بلوچستان کے اہم رہنما سردار یار محمد رند کی تحریک انصاف میں شمولیت کے اعلان کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ پاکستان صرف اسی وقت بچے گا جب ملک میں انصاف کا نظام آئے گا۔پاکستان اسلامی کے نام پر بنا تھا مگر یہاں پر عدل اور انصاف نہیں ہے۔ امیر امیر ہورہا اور غریب غریب ہورہا ہے۔ طاقتور طبقہ وسائل چھین رہا ہے۔جب خیبر پختونخوا کی حکومت ملی تو معلوم ہوا کہ کس طرح خیبر پختونخوا کے ریسورسز کے پیسے صوبے کو نہیں مل رہے کہیں اور خرچ ہورہے ہیں۔ معاہدے کے تحت خیبر پختونخوا کو جو پانی ملنا چاہئے وہ نہیں مل رہا۔ اربوں روپے کا پانی دوسرے صوبوں کو جارہا ہے۔1991کے ارسا معاہدے کے تحت جو پانی ملنا تھا اس کے بعد لاکھوں ایکڑ زمین کاشت ہوسکتی تھی مگر نہیں مل رہا۔ بجلی اور گیس میں بھی پورا شیئر نہیں ملتا، پرویز خٹک یہ بات بار بار کہتے رہے ہیں۔بلوچستان پر ظلم کی انتہاہوگئی ہے۔پاکستان اربوں ڈالر کی سوئی گیس استعمال کرچکا ہے مگر بلوچستان میں سب سے زیادہ غربت ہے۔اندرون سندھ اور بلوچستان سب سے پسماندہ علاقے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم خیبر پختونخوا میں اقتدار نچلی سطح تک لائے ہیں، وہاں پر ایم این ایز اور ایم پی ایز کو پیسہ نہیں مل رہا بلکہ ضلع، تحصیل اور ٹان کی سطح پر براہ راست فنڈز دے رہے ہیں۔ صوبائی فنانشل ایوارڈ دیا جارہا ہے۔چین نے اپنے پسماندہ علاقوں کو ڈویلپ کرنے کے لئے اقتصادی راہداری کا منصوبہ شروع کیا۔اقتصادی راہداری کا سب سے چھوٹا روٹ بھی بڑے کی بجائے چھوٹے صوبوں سے گزرنا چاہئے۔ اپیل کرتا ہوں کہ اپنے کاروبار کو آگے بڑھانے کے لئے پاکستان کی تباہی نہ کریں، اکنامک کوریڈور کو مغربی روٹ سے آگے لے کر جایا جائے۔
عمران خان نے اقتصادی راہداری منصوبہ پنجاب سے گزارنے کی پھر مخالفت کردی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں