جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان ایٹمی طاقت ،جنگ کی تو بہت مار پڑے گی،سابق بھارتی جنرل کا واویلا

datetime 25  اپریل‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)سابق بھارتی جنرل نے حال ہی میں بیان جاری کرتے ہوئے خبردار کیا کہ پاکستان اب بھی ایک ایٹمی قوت ہے اور جنگ کو برداشت کرنے کی کافی صلاحیت رکھتا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ریٹائرڈ بھارتی فوج کے افسر لیفٹیننٹ جنرل ایچ ایس پناگ نے پہلگام واقعے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے اسے سیاحوں پر ہونے والا سب سے مہلک حملہ قرار دیا۔

رپورٹ کے مطابق جنرل ایچ ایس پناگ نے بھارتی حکام کو جذبات میں آ کر جوابی کارروائی کرنے کے بجائے سوچ سمجھ کر حکمت عملی اپنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ریٹائرڈ جنرل کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت کو عوامی جذبات کی بنا پر جلد بازی میں فیصلہ نہیں کرنا چاہیے۔انہوں نے خبردار کیا کہ پاکستان اب بھی ایک ایٹمی طاقت ہے اور محدود جنگ کو برداشت کرنے کی کافی صلاحیت رکھتا ہے۔ بھارت کے پاس کسی بھی میدان میں میزائل، ڈرون یا فضائی،سمندری طاقت کوئی بڑا تکنیکی فائدہ نہیں ہے جو وہ بغیر کسی خطرے کے جوابی حملے کر سکے۔سابق بھارتی لیفٹیننٹ جنرل ایچ ایس پناگ نے اعتراف کیا کہ پاکستان کے پاس جوابی کارروائی کرنے کی صلاحیت موجود ہے، لہذا ہمیں اس کے لیے تیار رہنا چاہیے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…