منگل‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2026 

پی ایس ایل 10، محمد رضوان اور کولن منرو پر بھاری جرمانہ

datetime 25  اپریل‬‮  2025 |

لاہور ( این این آئی) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)سیزن 10کے 13ویں میچ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے کولن منرو پر جرمانہ عائد کردیا گیا، دونوں کھلاڑیوں پر میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق دونوں کھلاڑیوں کے درمیان گرما گرمی کا واقعہ ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان ہونے والے ایک میچ کے دوران پیش آیا، جب افتخار احمد کے بالنگ ایکشن پر اعتراض کے باعث محمد رضوان اور کولن منرو آمنے سامنے آگئے تھے۔اس موقع پر میدان میں تنا کی کیفیت پیدا ہوئی تاہم امپائرز نے فوری مداخلت کرتے ہوئے معاملہ رفع دفع کروایا۔پی ایس ایل انتظامیہ کے مطابق دونوں کھلاڑیوں نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی، جس پر دونوں کھلاڑیوں پر میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

واقعے کے بعد دونوں کھلاڑیوں نے امپائرز کے فیصلے کو تسلیم کرتے ہوئے نظم و ضبط کی پاسداری کی یقین دہانی کرائی ہے۔لیگ انتظامیہ نے تمام کھلاڑیوں کو یاد دہانی کروائی ہے کہ پی ایس ایل ایک بین الاقوامی سطح کی لیگ ہے اور اس میں کھیل کے اصولوں، سپورٹس مین اسپرٹ اور ضوابط کی پابندی انتہائی اہم ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سہیل آفریدی کا آخری جلسہ


وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…