ہفتہ‬‮ ، 14 مارچ‬‮ 2026 

مقتول بھارتی سیاست دان بابا صدیقی کے بیٹے کو بھی جان سے مارنے کی دھمکیاں

datetime 22  اپریل‬‮  2025 |

نئی دہلی(این این آئی)گزشتہ سال قتل ہونے والے بھارتی سیاست دان بابا صدیقی کے بیٹے ڈیشان صدیقی کو بھی جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔ عرب ٹی وی کے مطابق ذیشان صدیقی نے خبر رساں ادارے کہا کہ گزشتہ تین دن سے انہیں مسلسل ای میلز موصول ہو رہی ہیں، جن میں کہا جاتا ہے کہ اگر آپ نے 10 کروڑ روپے ادا نہ کیے تو والد کی طرح قتل کر دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ای میل بھیجنے والے نے خود کو ڈی کمپنی کا رکن ظاہر کیا اور پولیس کو مطلع نہ کرنے کی بھی ہدایت کی، تاہم ذیشان صدیقی نے پولیس سے رابطہ کیا ہے جس کے بعد پولیس نے ابتدائی طور پر دھمکی اور بھتہ مانگنے کی دفعات کے تحت تفتیش شروع کر دی ۔

گزشتہ چھ ماہ کے دوران ذیشان صدیقی کو جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول ہو چکی ہیں اور خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ دھمکیاں دینے والوں کا تعلق بشنوئی گینگ سے ہے جو اس سے قبل ان کے والد کے قتل میں بھی ملوث ہے۔گزشتہ سال نوائڈا سے تعلق رکھنے والے ایک ٹیٹو آرٹسٹ محمد طیب کو ذیشان صدیقی کو وٹس ایپ پر پیغامات بھیجنے پر گرفتار کیا گیا تھا۔

ملزم نے دعوی کیا تھا کہ اس نے بشنوئی گینگ کے ارکان کو ایسے منصوبوں پر بات کرتے ہوئے سنا ہے جس میں وہ ڈرون کے ذریعے اداکار سلمان خان اور ذیشان صدیقی کو نشانہ بنانے کی بات کر رہے تھے۔اس نے مبینہ طور پر یہ بھی بتایا کہ گینگ کے ارکان ان کے آس پاس موجود بھی رہے، تاہم بعدازاں حکام کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ وہ غلط معلومات فراہم کر کے پیسے بٹورنے کی کوشش کر رہا تھا۔پولیس کمشنر نیمیت گویال نے کہا کہ ذیشان صدیقی کو ملنے والی دھمکی کی رپورٹ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔



کالم



مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)


بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…