ممبئی (این این آئی)1975کی فلم شعلے کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ بھارتی سنیما کی تاریخ کی سب سے بڑی ہٹ فلم تھی لیکن ایک ایسی فلم بھی تھی جس نے شعلے کو مات دے دی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت میں اس کے 20کروڑ سے زیادہ ٹکٹ فروخت ہوئے جب کہ لاکھوں ٹکٹ بیرون ملک فروخت ہوئے جس کے باعث یہ سب سے زیادہ دیکھی جانے والی فلم بن گئی۔ایک طویل عرصے تک یہی صورتحال برقرار رہی لیکن کیبل ٹی وی اور انٹرنیٹ کی آمد نے سنیما کا کھیل بدل دیا، اب فلم بینوں کی تعداد ٹی آر پیز، اسٹریمنگ منٹس اور یوٹیوب کو دیکھنے سے لگایا جاتا ہے۔
تاہم جنہوں نے اسٹریمنگ اور یوٹیوب دیکھا ہے، انہیں معلوم ہے کہ امیتابھ بچن کی شخصیت کے گرد گھومتی فلم ‘سوریا ونشم’ کو بھارتی سنیما کی سب سے زیادہ دیکھی جانے والی فلم ہونے کا اعزاز دلا دیا ہے۔اس فلم کی ڈائریکشن ستیا نائران نے دی جب کہ اس میں امیتابھ بچن کے علاوہ سوندریا، جیا سودھا، رچنا بینرجی، انوپم کھیر اور قادر خان نے اداکاری کے جوہر دکھائے۔سوریا ونشم 1999 میں ریلیز ہوئی لیکن باکس آفس پر اس کی پرفارمنس مایوس کن رہی اور اس نے دنیا بھر میں صرف 12 کروڑ 65 لاکھ بھارتی روپے کا بزنس کیا، بھارت میں اس کے 40 لاکھ سے بھی کم ٹکٹ فروخت ہوئے جو بہت ہی کم تعداد ہے لیکن اس کے بعد گزشتہ 25 سالوں میں چینل پر اسے لاتعداد بار دیکھا گیا اور 2017 کے اواخر تک BARC ڈیٹا کے مطابق یہ فلم 44 لاکھ بار گھروں میں دیکھی گئی۔