اسلام آباد(نیوز ڈیسک) آصف زرداری نے پارٹی کے معاملات میں بلاول بھٹو کو بااختیار بنانے کا عندیہ دیتے ہوئے اپنے لئے پارٹی”رہبر“ کا عہدہ مانگ لیا جس پر پارٹی کے تھنک ٹینک نے دبے الفاظ میں مخالفت کر دی، بعد ازاں سر پرست اعلیٰ کے عہدے کی بھی بات چل نکلی۔ ذرائع کے مطابق پی پی کے 30 نومبر کو ہونے والے 49 ویں یوم تاسیس کے مو قع پر سینٹرل ایگز یکٹو کمیٹی کے اجلاس میں زرداری کو نیا عہدہ دینے کا امکان ظاہر کیا گیا جو”سر پرست“ کا ہو سکتا ہے۔