بدھ‬‮ ، 15 اکتوبر‬‮ 2025 

بابراعظم کی “معروف ماڈل” کو گھورنے کی مبینہ ویڈیو وائرل

datetime 19  اپریل‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز بیٹر بابر اعظم ایک بار پھر سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گئے ہیں، تاہم اس بار معاملہ کرکٹ سے ہٹ کر ہے۔ ایک ویڈیو کلپ وائرل ہو رہی ہے جس میں بابر کو معروف ماڈل اور اداکارہ زباب رانا کے ساتھ ایک تقریب میں دیکھا جا سکتا ہے۔

سوشل میڈیا پر گردش کرتی اس ویڈیو میں بابر اعظم کے چہرے کے تاثرات نے مداحوں کی توجہ حاصل کر لی ہے۔ ویڈیو میں وہ قدرے جھجکتے اور کچھ پریشان نظر آ رہے ہیں، جبکہ زباب رانا اُن کے قریب کھڑی دکھائی دیتی ہیں۔ ان مناظر پر مداحوں نے دلچسپ اور ہلکے پھلکے تبصرے شروع کر دیے ہیں۔

کسی صارف نے لکھا، “بابر بھائی، جذبات پر کنٹرول کریں”، تو کسی نے مذاق میں کہا، “لگتا ہے بابر بھائی کا نیا شوق ہیئر اسٹائلنگ کا ہے”۔ ایک اور صارف کا تبصرہ تھا، “یہاں تو بابر صاحب فلرٹ موڈ میں لگ رہے ہیں”۔

دوسری طرف، پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دسویں سیزن میں بابر اعظم کی کارکردگی تاحال متاثرکن نہیں رہی۔ انہوں نے ابھی تک دو میچز کھیلے ہیں لیکن دونوں میں اپنی بیٹنگ کا جادو نہ دکھا سکے اور صرف صفر اور ایک رن بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

یہ ویڈیو اور اس پر ہونے والی گفتگو نے بابر اعظم کو ایک بار پھر خبروں کی زینت بنا دیا ہے، چاہے وہ پرفارمنس ہو یا ان کے اندازِ نظر۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…