منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

برطانیہ،85 مسلمان بچوں اور نوجوانوں کی قبریں اکھاڑ دی گئیں

datetime 15  اپریل‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (این این آئی )برطانیہ میں درجنوں مسلم نوعمروں اور بچوں کی قبروں کی توڑ پھوڑ کے واقعات کا انکشاف ہوا ہے۔ ممکنہ طور پر قبروں کی اکھاڑ پچھاڑ اسلامو فوبیا کے تصور کے پیچھے چھپی نفرت اور اسلام دشمنی کے تحت کی گئی ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق نفرت انگیزی کا یہ انکشاف برطانیہ کے دارالحکومت لندن سے متصل قصبے واٹ فورڈ میں سامنے ایا ہے۔ اس انکشاف نے نہ صرف مسلمانوں کی کثیر آبادی کو حیران اور پریشان کر دیا ہے بلکہ اس بارے میں مسلمانوں سمیت مختلف طبقات کی طرف سے مذمتی بیانات کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا ہے۔

لوگوں کے لیے حیران کن بات یہ ہے کہ یہ واقعات دنیا کے سب سے مہذب اور جمہوری ملک سمجھے جانے والے برطانیہ میں پیش آئے ہیں۔ جس سے واضح ہے کہ بظاہر مہذب اور ‘ سافٹ امیج’ رکھنے والی دنیا نفرت کی آگ کے دھانے پر کھڑی ہے۔ مقامی پولیس کے مطابق اس غنڈہ گردی کی وجہ سے ایسی 85 قبریں سامنے آئی ہیں ، جنہیں اکھاڑ پچھاڑ اور توڑ پھوڑ کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ ابھی کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…