حجرہ شاہ مقیم (این این آئی )نابالغ لڑکی کو گھر میں ملازمت کا جھانسہ دیکر بے آبرو کر دیا،پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔تفصیلات کے مطابق بائی پاس رینالہ کی رہائشی بیوہ خاتون حرا بی بی نے درخواست دی کہ ملزم آصف اسکے گھر آیا اور اسکی پندرہ سالہ نابالغ بیٹی (ش) بی بی کو کسی کے گھر اچھی تنخواہ پر ملازمت دلوانے کے بہانے ساتھ لے گیا اور اسے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالااور کاروائی سے روکنے کیلئے حراساں کر کے بلیک میل کرتے ہوئے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتا رہا،
پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے ،ڈی پی او اوکاڑہ محمد راشد ہدایت نے کہا ہے کہ ماں ، بہنوں اور بیٹیوں کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے ،متاثرہ لڑکی کو تمام قانونی امداد فراہم کی جارہی ہے، ملزم کو قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی ۔